download 47

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ

ویب ڈیسک (پشاور): وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے ریڈیو پاکستان پشاور دورہ کیا، وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ریڈیو سنٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ، اسٹیشن ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر کو ریڈیو پشاور کی ورکنگ اور مختلف شعبوں کے متعلق بریفنگ دی، سینئر آرٹسٹوں کو صحت کارڈ ملنے چاہیں،ان فنکاروں کا ایک ڈیٹا بیس ضروری ہے, انہوں نے قوم کی خدمت کی اور ملکی ثقافت کو اجاگر کیا،۔ سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ان فنکاروں نے زندگی کا.بہترین وقت ریڈیو کو دیا، باقاعدہ ڈیٹا مرتب کیا جائے, فنکاروں کی معاشی حالت کے بارے میں وزارت کو آگاہ کریں۔ ریڈیو پاکستان پشاور میں بڑی بڑی شخصیات نے خدمات سرانجام دی ہیں، ریڈیو اور پی ٹی وی کی عظمت رفتہ بحال کرنا ہمارا مقصد ہے، آلات میں جدت ضروری ہے, ڈیجیٹلائزیشن کی جانب بڑھ رہے ہیں، ریڈیو مواصلات کا اہم ذریعہ ہے, حکومتی پالیسیوں کو عوام تک پہنچایا جائے، صحت کارڈ کے حوالے سے عوام میں مزید آگاہی پیدا کی جائے، سائنسی بنیادوں پر کام کو آگے بڑھانا ہو گا، ہم نے ایک میکنزم بنانا ہے جس میں آڈینس کی میپنگ ہو سکے, مانیٹرنگ اور فیڈ بیک کے نظام کو موثر بنایا جا سکے، ماضی میں حکومتوں نے اداروں میں بے تحاشہ بھرتیاں کیں جس سے ادارے معاشی طور پر کمزور ہوئے، ادارہ جاتی اصلاحات لا رہے ہیں تا کہ اداروں کو مظبوط بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی