News P 239542 635835494229733131

پشاور میں تباہی کا منصوبہ ناکام

ویب ڈیسک(پشاور) بی ڈی ایس نے پشاور میں تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیاہے۔شر پسندوں نے تاجر کے گھر کے باہر بارودی مواد نصب کیا تھا۔،وکلوگرام بارودی مواد اور چھرے گھی کے ڈبے میں نصب تھے۔دیسی ساختہ بم کے ساتھ ٹائمر بھی لگا تھا۔ بی ڈی ایس نے دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنا دیا۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود عجب خان ٹاون میں رہائش پذیر مقامی تاجر محمد زیب ولد جہانزیب کے گھر کے سامنے سے ایک دیسی ساختہ جعلی بم برآمد ہوا ہے۔مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بی ڈی ایس کو طلب کر کے گھی کنستر سے پلاسٹر آف پیرس اور تار وغیرہ برآمد، بی ڈی یو ٹیم نے جعلی بم کی تصدیق کر لی ہے۔ اس حوالے سے جامع تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔مدعی کی رپورٹ پر مختلف زاویوں سے تمام حقائق کو دیکھا جا رہا ہے۔ مزید کسی بھی پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا

مزید پڑھیں:  بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع