Shabli faraz 3

پی ڈیم ایم کراچی جلسہ ۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا شبلی فراز کو چیلنج

ویب ڈیسک(کراچی)پی ڈیم ایم کراچی جلسہ سے متعلق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شبلی فراز کو چیلنج دے دیا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی آجائیں، اور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ پی ڈی ایم کا جلسہ دیکھیں۔ان کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کو پہلے پی ڈی ایم کے جلسے سے اتنی پریشانی کیوں تھی، اگر جلسہ ناکام تھا تو وہ سکون سے جاکر گھر بیٹھ جاتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایک تصویر میں وفاقی وزرا کرکٹ میچ کی جھلکیاں دیکھ رہے تھے جبکہ دوسری طرف لیڈی ہلتھ ورکرز اسلام آباد کی سڑک پر سو رہی تھیں۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا پیپلز پارٹی 18اکتوبر کو ہم شہداء کارسازکی یاد میں جلسہ کرتی ہے، اس سال پی ڈی ایم کی قیادت نے اس جلسے کوعزت بخشی ہے۔واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کی جانب سے آج مزارِ قائد کے عقب میں واقع باغ جناح میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔مراد شاہ نے کہا کہ لوگ اپنا احتجاج رکارڈ کرانے پورے سندھ سے یہاں آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  درسی کتب کی طباعت میں تاخیر، داخلہ مہم بری طرح متاثر