Screen Shot 2020 10 18 at 9.39.48 PM

چارسدہ میں تھانہ پڑانگ کے حدود کیمپ کرونہ میں دریائے کابل کے کنارے سے ٹینک کے چار زنگ آلود گولے برآمد

ویب ڈیسک(چارسدہ):تھانہ پڑانگ کے حدود کیمپ کرونہ میں دریائے کابل کے کنارے سے ٹینک کے چار زنگ آلود گولے برآمد کرلئے گئے، واقعات کے مطابق پڑانگ پولیس کو اطلاع ملی کے کیمپ کورونہ میں دریائے کابل کے کنارے کے قریب بوری میں مشکوک سامان پڑاہے جس پر بی ڈی ایس سکواڈ کوطلب کرکے موقع پر مذکورہ جگہ چیک کرکے دریائے کے کنارے پڑی بوری سے ٹینک کے چار زنگ آلود گولے برآمد کرلئے واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو بھی اسی جگہ سے بارودی مواد پولیس کو ملے تھے جس پڑانگ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف درج کرادی پولیس پڑانگ کے مطابق تفشیش شروع کردی گئی اوررپورٹ بھی نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، تالاش شمشی خان خوڑ میں لاپتہ شخص تیسرے روز بھی نہ مل سکا