حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد

ویب ڈیسک (افغانستان): حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد،
وزارت خارجہ کے سنیر حکام نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا، حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ کچھ ہی دیر میں وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے، اس ملاقات میں پاک افغان دو طرفہ تعلقات، افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری بین الافغان مذاکرات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ان کا یہ دورہ 19 سے 21 اکتوبر تک ہوگا، پاکستان قیام کے دوران حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سے بھی ملاقاتیں کریں گے، سربراہ حزب اسلامی افغانستان گلبدین حکمت یار کا یہ دورہ پاکستان تین روز پر مشتمل ہے۔