خانپور روڈ پر تیزرفتار اوورلوڈ بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی

ویب ڈیسک (ہری پور):خانپور روڈ پر تیزرفتار اوورلوڈ بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی، مسافر بس ہری پور سے خانپور جارہی تھی بٹراسی کے مقام پر موڑ کاٹتےہوئے الٹ گئی، بس میں سواریوں کے ساتھ سکولوں کالجوں کے طلباء وطالبات سوار تھے، ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر موجود امداری کاروائیاں جاری، ریسکیو 1122اور مقامی افراد زخمیوں کو ٹرامہ سنٹر منتقل کررہے ہیں، مسافروں سمیت طلباء وطالبات کو معمولی چوٹیں آئیں.