وزیراعظم نے نواز شریف کی واپسی کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت، وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن مقدمات کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، اپوزیشن کو کسی قسم کی رعائیت اب نہیں ملے گی، اپوزیشن کے اداروں کے خلاف بیانئیے پر بھرپور جواب دیا جائے گا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔