وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے وفاقی وزیر شبلی فراز کی ملاقات

ویب ڈیسک(پشاور)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے وفاقی وزیر شبلی فراز کی ملاقات۔ملا قات میں باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ عوام کی آگاہی کے لئے صوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات اور ترقیاتی کاموں کی موثر انداز میں اجاگر کرنے سے متعلق امور پر بھی گفتگوہوئی۔ اس مقصد کے لئے وفاقی اور صوبائی محکمہ اطلاعات کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن پر اتفاق ہوا۔ شبلی فراز نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عوامی مفاد کی جتنے کام ہوئے وہ کسی اور صوبے میں نہیں ہوئے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے اقدامات کو قومی سطح پرا جاگر کرنے کی ضرورت ہے، ملاقات میں اشتہارات کی مد میں میڈیا ہاوسز کے بقایاجات کی ادائیگیوں کا عمل تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور۔وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ میڈیا کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے،