ٹک ٹاک کو پاکستان میں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ٹک ٹاک کو پاکستان میں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا، ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ غیر اخلاقی و غیر مناسب مواد کی روک تھام کا میکانزم بنانے پر آمادہ، غیر اخلاقی مواد کی مسلسل نگرانی اور ایسے اکاؤنٹس کو معطل کرنے کا مقامی نظام بنادیا ، ٹک ٹاک انتظامیہ کی پی ٹی اے کو یقین دہانی، ٹک ٹاک انتظامیہ کی غیر اخلاقی مواد پر قابو پانے کے اقدامات کی یقین دہانی کی، پی ٹی اے اتھارٹی کے اجلاس میں ٹک ٹاک انتظامیہ کے اقدامات کےجائزہ کے بعد فیصلہ کیا، پی ٹی اے نے غیر اخلاقی مواد نہ روکنے پر ٹک ٹاک کو 9 اکتوبر کو بند کردیا تھا۔