آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوئس سفیر کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

ویب ڈیسک : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان و افغانستان کے سفیر بینی ڈکٹ سجراٹ کی ملاقات، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی، سوئس سفیر نے خطے میں امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، سوئس سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سوئٹرلینڈ کے تعلقات میں مزید بہتری لائیں گے۔