گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے کل سے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ اباد میں احتجاج کی کال

ویب ڈیسک (ایبٹ اباد): گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے کل سے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ اباد میں احتجاج کی کال،ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹرز کی تمام تنظیموں پیرا میڈکس نرسنگ سٹاف کلیریکل اور کلاس فور کی نمائندہ تنظیموں نے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے دی، وزیر اعلی کے احکامات کے برعکس ڈاکٹر خیال آفریدی اور فریدون خان کی برطرفی پر ملازمین میں غم وغصہ کی لہر، صوبائ گرینڈ ہیکتھ الائنس نے بھی کال کی حمایت کر دی، برطرفیاں واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا، چئرمین بورڈ آف گورنر اور میجر صدیق کی برطرفی کا مطالبہ، چیرمین اور چیف ایگزیکٹیو شوکت خانم ڈاکٹر عاصم یوسف نے اپنی پانچ سالہ مدت میں کمپلیکس کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، ڈاکٹر عاصم یوسف صوبائ حکومت کے احکامات بھی تسلیم نہیں کرتے، مطالبات تسلیم نہ ہونے ہر ہزارہ بھر کے ہسپتالوں اور اسکے بعد صوبائ سطح ہر احتجاج ہو گا۔