Hafeez Sheikh Pc Isb1 660x330 1

اقتصادی رابطہ کمیٹی : گندم کی امدادی قیمت میں 345 روپے فی من اضافے کی تجویز مسترد

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اسلام آباد میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم ،اجلاس میں دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کی سمری پر غور موخرکیا، ذرائع کے مطابق اس معاملہ پر مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی، وفاقی وزیر اسد عمر اور دیگر متعلقہ حکام بھی کمیٹی میں شامل ہیں، گندم کی امدادی قیمت میں 345 روپے فی من اضافے کی تجویز دی گئی تھی، گندم کی امدادی قیمت 1400 سے بڑھا کر 1745 روپے فی من کرنے کی تجویز دی گئی تھی، خیبر پختونخواہ نے گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے کرنے کی تجویز دی تھی، پنجاب نے گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے فی من کرنے کی تجویز دی تھی،
بلوچستان گندم کی امدادی قیمت 1745 روپے مقرر کرنے کے حق میں ہے۔

مزید پڑھیں:  اصل دہشت گرد کچے کے ڈاکو کو اسلحہ فراہم کرنے والے ہیں، بیرسٹر سیف