download 1 77

جمرود میں خاصہ دار و لیویز فورس شہدا کمیٹی کا اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا

ویب ڈیسک(جمرود)جمرود میں خاصہ دار و لیویز فورس شہدا کمیٹی کا اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا ۔دھرنا شرکا ء نے باب خیبر کے مقا م پاک افغان شاہراہ بند کردیا ہے۔ دھرنا شرکا نے ہاتھوں میں بینرز و کتبے اٹھا کر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔دھرنا میں قبائلی مشران،شہدا کے بچوں و لواحقین نے شہدا کے تصاویر اٹھا کر شرکت کی ۔پاک افغان شاہراہ پر گاڑی پھنس گئی،جس سے مریضوں و طلبا کو مشکلات کا سامناکرنا پڑھ رہا ہے۔ دھرنے میں پی ٹی آئی جی کے چئیر پرسن و سابق ایم این اے عائشہ گلالئی نے بھی شرکت کی ۔ان کا کہنا تھا کہ نیازی حکومت پولیس شہدا کے مطالبات پورے کریں موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکے ہیں ۔اپوزیشن و حکومت کرسی کے لیے جلسے کررہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  رستم، ملائشیاء ٹریفک حادثے میں جاں بحق 3 افراد کی نماز جنازہ ادا