E05C3303 0727 4E79 B2C4 CF16B3739185 cx0 cy6 cw0 w1200 r1

وزیراعظم عمران خان کا پارلیمنٹ حملہ کیس ,فیصلہ29اکتوبر کو سنایا جائے گا

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 29 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔انسداد دہشت گردی عدالت کا وزیراعظم عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے د یاہے۔سا بق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مقدمہ خارج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ بھی 29 اکتوبر کو ہی کیا جائے گا۔وکیل شاہد نسیم گوندل نے کہا کہ عدالت ہمیں نوٹس دیگی تو شاہ محمود قریشی جواب جمع کروا دینگے، ۔ پونے چار سال سے نوٹس دے رہے ہیں اب کی بار تو دھمکی دے رکھی ہے، جج راجہ جواد عبا س کورٹ کی طرف سے نوٹس آئے یہ دھمکی ہمیں قبول ہے۔نواز شریف کے خلاف مدعی مقدمہ شاہ محمود قریشی کو اخراج رپورٹ پر جواب مقررہ تاریخ سے قبل جمع کرانے کا حکم ۔پی ٹی وی حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کے وکیل کو 12 نومبر کو دوبارہ دلائل دینے کا حکم ۔علیم خان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے، حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی جائے، و کیل نے کہا کہ اگر علیم خان کا کورونا پازیٹو آیا ہے تورپورٹ عدالت میں جمع کروا دیں۔جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف کوئی متضاد مواد موجود نہیں یہ سیاسی کیس بنایا گیا۔ٹرانسکرپٹ کہاں ہے کہ انہوں نے تقریر کی اور اس سے مظاہرین مشتعل ہوئے، جج راجہ جواد عباس کا استفسار۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے کارکنان کسی قسم کی قانون کی خلاف ورزی نہ کریں وکیل ۔ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان بھی نہیں تھے پتہ نہیں یہ کس نے کیا۔جج راجہ جواد عباساس نے کہا ، ضمنی پڑھ رہے ہیں وہ تحریری طور پر ہمیں دیدیں تاکہ ریکارڈ کا حصہ بنایا جا سکے۔انکا مزید کہنا ہے کہ اس کیس میں پراسیکیوٹر کہہ چکے ہیں کہ وہ اس کیس کو آگے نہیں چلانا چاہتے، انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی کیس کو الگ کر کے سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملائشین نیوی پریڈ، 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی