اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ڈی چوک سے کنٹینرزہٹانے کاعمل جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): لیڈی ہیلتھ ورکرز اورحکومت کے درمیان مذاکرات ہونے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ڈی چوک سے کنٹینرزہٹانے کاعمل جاری، ہیوی مشینری کی مدد سے پارلیمنٹ جانے والے راستوں سے کنٹینرہٹائے جارہے ہیں، پارلیمنٹ جانےوالے تمام راستے ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے، لیڈی ہیلتھ ورکرز مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد اپنے اپنے علاقوں کوروانہ ہوگئے، دوردرازعلاقوں سے آنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے رات ڈی چوک میں ہی گزاری ہیں، ملتان سے تعلق رکھنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز صبح کے ناشتہ کے بعد گھروں کوروانہ ہوگئے۔