اسلام آباد پولیس کا سٹریٹ واچرز اور ڈرون سسٹم کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اسلام آباد پولیس کا سٹریٹ واچرز اور ڈرون سسٹم کا کامیاب تجربہ، اسلام آباد پولیس کے کرائم کنٹرول کیلئے نئے اقدامات سے سٹریٹ کرائم وارداتوں میں کمی ، ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد اس سسٹم کی خود نگرانی کرتے رہے، سٹی زون میں گلی اور سب سیکٹرز کی سطح پر سٹریٹ واچرز کے نظام سے گزشتہ ایک ہفتے کے کرائم کا جائزہ لیا گیا، سٹریٹ واچرزکے موثر نظام کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سٹی زون میں صرف ایک واردات رپورٹ ہوئی، آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھاکہ سٹریٹ واچرز گلی اور سب سیکٹرز کی سطح پر پولیس اور عوام کے مابین رابطوں سے برآمد ہونے والے نتائج اطمینان بخش رہے۔