خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس آج وزیراعلی محمود خان کرینگے

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخواہ کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیراعلی محمود خان کرینگے، کابینہ کے اجلاس کے لیے 4 نکاتی ایجنڈا مرتب کیا گیا ہے، صوبہ میں پرائس کنٹرول نظام ایجنڈے میں سر فہرست ہیں، محکمہ انتظامی امور نے اعلامیہ جاری کردیا، سرکاری ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں پاسکو اور یو کرائن سے بتدریج پہنچنے والی گندم سے متعلق امور بھی زیر غور لائے جائیں گے، سستے داموں آٹے اور دیگر اشیا کی دستیابی سے متعلق اقدامات بھی زیر غور لائے جائینگے۔