زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کیلئے ایک بار پھر تیار، زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پرواز ای کے 612 پر دبئی سے اسلام آباد پہنچی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی سی بی حکام نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کا استقبال کیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔