سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار کی آج اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات متوقع

ویب ڈیسک (اسلام آباد): افغانستان کے سابق وزیراعظم اورحزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار کی آج چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات متوقع ہے، حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار کل ایک تھنک ٹینک ائی پی ایس سے خطاب کریں گے، گلبدین حکمت گذشتہ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، انہوں نے دورے کے پہلے روزوزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی، گلبدین حکمت یاراپنے دورے میں وزیراعظم عمران خان اور صدرعارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے، گلبدین حکمت یار اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے بھی ملاقات کریں گے، گلبدین حکمت یار 19 سے 21 اکتوبر تک 3 روزہ دورے پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔