وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا آذربائیجان کے وزیرخارجہ جے ہون بائرموف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا آذربائیجان کے وزیرخارجہ جے ہون بائرموف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات، آزربائیجان اور آرمینیا کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو” نگورنو کاراباخ” میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پرگہری تشویش ہے، آرمینیا کی طرف سے آذربائیجان کی دیہی آبادی پر بھاری گولہ باری قابلِ مذمت ہے، پاکستان اس مشکل وقت میں آذربائیجان کی قیادت وعوام کے ساتھ ہے، ہم نگورنو کاراباخ کے حوالے سے آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین انسانی بنیادوں پر جنگ بندی ایک مثبت پیش رفت ہے، آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین انسانی بنیادوں پر اعلان کردہ جنگ بندی امن و استحکام کے لئے ایک مثبت پیش رفت ہے، فریقین کے درمیان پائیدار امن کا انحصار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عمل درآمد اور آزربائیجان کے علاقوں سے آرمینیائی افواج کے انخلا پر ہوگا، آزربائیجان کے وزیرخارجہ نے حالیہ تنازعہ میں پاکستان کی طرف سے بھرپور حمایت پر وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا، آزربائیجان کی طرف سے او آئی سی رابطہ گروپ سمیت عالمی فورمز پر نہتے کشمیریوں کی بھرپور حمایت قابلِ تحسین ہے، دونوں وزرائے خارجہ کا پاکستان اور آزربائیجان کے مابین دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہار اطمینان پیش کیا، دونوں وزرائے خارجہ کا تجارت، تعلیم، اور کلچر سمیت کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پراتفاق، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آزربائیجان کے وزیرخارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔