tajir

تاجر ایسوسی ایشن ضلع چار سدہ کی حلف برداری کی تقریب

ویب ڈیسک (چارسدہ): تاجر ایسوسی ایشن ضلع چار سدہ کی حلف برداری کی تقریب، تاجرا یسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ومردان چیمبر آف کامرس کے صدر ظاہر شاہ خان، اے ڈی سی چارسدہ حسیب الرحمن سمیت تاجر تنظیموں کے مرکزی وصوبائی رہنماؤں کی شرکت کی، ا ے ڈی سی چارسدہ حسیب الرحمن نے تاجر ایسوسی ایشن کے نومنتحب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا، مقررین کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری نے ٹائیگر ز فورس کو مسترد کردیا، تاجر ملک کی معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تاجروں کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائے، پرامن لوگ ہے لیکن اگر حقوق نہ دیئے گئے تو اپنے حقوق چھین کر لینگے، کورونا وائرس کے دوران تاجر برادری سب سے زیادہ متاثر ہوئی، مگر حکومت نے اپنے اعلان پر کوئی عمل درآمد نہ کیا، نہ ہی بجلی وگیس میں ریلیف دیا گیا اورنہ ہی بلا سود قرضے دیئے گئے اور نہ ہی ٹیکسوں میں رعایت دی گئی۔

مزید پڑھیں:  کرک :مخالفین کے درمیان فائرنگ سے دوافراد جاں بحق