images 61

جمرود ٹیڈی بازار میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک(جمرود): تفصیلات کے مطابق جمرود کے علاقے ٹیڈی بازار میں شام چھ بجے نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایس ایچ او جمرود کے سکواڈ میں شامل خاصہ دار فورس کے اہلکار معمور منیاخیل ولد شیر مزارئی سر پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، ان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس کے مطابق معمور ڈیوٹی کے بعد اپنے گھر شازمان کلی میں واقع گھر جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی فائرنگ کے بعد نامعلوم موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

مزید پڑھیں:  صوابی، بیٹے نے اپنے والد پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی