59c36acc0652c

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت راولپنڈی میں اہم اجلاس

ویب ڈیسک(اسلام آباد):سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ڈویژنل صدر ملک ابرار کے دفتر میں پارٹی رہنماؤں اور عہدیداروں سے خطاب۔ پی ڈی ایم کے جلسے رات ڈیڑھ پونے دو بجے تک جاری رہتے ہیں، یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ راولپنڈی لوگ سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں ہی مشکلات کم کریں گی۔ راولپنڈی میں ڈویژنل ورکرز کنونشن رکھنے جارہے ہیں جو ہر ڈویژن میں بھی منعقد ہوگا۔ ن لیگ ورکرز کنونش 7 نومبر شام چار بجے پشاور روڈ پر منعقد ہوگا۔ راولپنڈی ورکرز کنونشن کو کامیاب کرنے کے لیے ہم نے ٹارگٹ رکھ دئیے ہیں۔ راولپنڈی لوگ پی ڈی ایم کی تحریک میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا