sss 8

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 625 نئے کیسز سامنے آئے ہے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 14 مریض جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں625 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9461 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 7ہزار 950 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 24 ہزار 084 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں،
سندھ میں 1 لاکھ 42 ہزار 134 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار 760 کے پی میں 38708 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 18187کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4084، بلوچستان میں 15704 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 3507 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6673 اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں کورونا کے 2583 پنجاب میں 2310 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1265، اسلام آباد میں 195 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں کورونا کے 90 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے82 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 26211 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،
ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 805 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 80 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 41 لاکھ 22 ہزار 069 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، مہنگی اور کم وزن روٹی کی فروخت پر گرفتاریاں اور جرمانے