771515 090256 updates

نیپرا نے اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2020 جاری کر دی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیپرا نے اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2020 جاری کر دی، نیپرا نے سرکلر ڈیٹ کو پاور سیکٹر کیلئے سنجیدہ مسئلہ قرار دیے دیا ہے،
رپورٹ میں کہنا تھا کہ ملک کے پاور سیکٹر کو سرکلر ڈیٹ کا سنجیدہ مسئلہ درپیش ہے، سرکلر ڈیٹ 30 جون 2020 تک 2 ہزار 150 ارب روپے سے تجاوز کرگیا، مالی سال 2019-20 میں بجلی بلوں کی ریکوری 1.48 فیصد کم ہوئی،مالی سال 2020 میں بجلی بلوں کی ریکوری کم ہوکر 88.77 فیصد رہی،
مالی سال 2019 میں بجلی بلوں کی ریکوری 90.25 فیصد تھی، لوڈ شیڈنگ پالیسی کے باعث صارفین جنریٹرز پر منتقل ہورہے ہیں، صارفین گیس اور ڈیزل جنریٹرز استعمال کرنے پر مجبور ہورہے ہیں، بجلی مہنگی اور ڈسٹری بیوشن سسٹم سروس غیر موثر ہے، صارفین نقصانات والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ پالیسی سے ڈسکوز سے دور ہورہے ہیں، نیپرا نے بجلی کے موجود نطام کو نقائص سے بھرپور قرار دے دیا ہے، کورونا کی وجہ پاور سیکٹر کو نقصان پہنچا، منفی شرح نمو سے ملک میں بجلی کی طلب میں کمی ہوئی، بجلی کی طلب میں کمی سے بجلی کی پیداوار بھی متاثر ہوئی ہے، نیپرا نے بجلی کے ترسیلی نظام کو ایک بار پھر ناقص قرار دے دیا،
نیپرا کا ملک میں بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے پر زور، زیادہ صلاحیت والے پاور پلانٹس کو ترجیح دی جائے، پرانے پاور پلانٹس کو بند کر دیا جائے،
ایل این جی کی سپلائی چین کو بہتر کیا جائے مہنگے پیداواری یونٹس کی جگہ سستی پیداوار کو ترجیح دی جائے۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم