121776268 5439762636066112 1027726844979851831 o

وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 اکتوبر کو ہونے والے فیصلوں کی توثیق

ویب ڈیسک (اسلام آباد )وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو ا۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ موخرہو گئی ، کابینہ نے گن اینڈ کنٹری کلب کی عارضی مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی ،ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے 7 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 اکتوبر کو ہونے والے فیصلوں کی توثیق کی گئی، اجلاس میں مہنگائی کے خاتمے کے حوالے حکومتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور مہنگائی کی صورت حال پر غور کیا گیا، وفاقی کابینہ کا 6 نکاتی ایجنڈے پر غور متعدد نکات کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں مہنگائی کے معاملے پر آج پھر بحث ہوئی، بعض وزراءنے تشویش کا اظہار کیا۔ کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے فوڈ اینڈ سکیورٹی فخر امام سے سوالات کیے گئے،
گندم اور آٹے کی صورت حال کب تسلی بخش ہو گی؟ اجلاس میں وزراء نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ آپ ٹائم لائن دیں تا کہ عوام کو آگاہ کر سکیں،اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ قیمتوں سمیت سپلائی اینڈ ڈیمانڈ پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ قیمتوں پر کنٹرول کیا جائے، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، انہوں نے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہر صورت کمی چاہیئے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر حملہ، امریکہ کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان