بی آر ٹی کے مطلق نئے انکشافات کے بعد نیب کی خاموشی جانبداری کا کھلا ثبوت ہے۔ ایمل ولی خان

ویب ڈسک (پشاور) : بی آر ٹی بارےمیں انکشافات پر ایمل ولی خان نے نیب کارکردگی پر سوالات اٹھالئے ،صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی بارے میں نئے انکشافات کے بعد نیب کی خاموشی جانبداری کا کھلا ثبوت ہے، ایک نااہل کمپنی کو کس طرح بولی دی گئی؟ ، کیا نیب کو اور بھی ثبوت چاہیئے کہ اس منصوبے میں کتنی کرپشن ہوئی ہے؟ ، لاگت میں بے تحاشا اضافہ، تکمیل میں تاخیر، ڈیزائن میں تبدیلی تحقیقات ہوں گی کہ نہیں؟ بی آر ٹی بسوں میں آگ لگنے کے واقعات کی کونسی تفصیل عوام کے ساتھ شیئر کی گئی؟ ، ایک ناتجربہ کار کمپنی کو ٹھیکہ دینے میں کس نے کتنی کمیشن لی؟ ، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک، پی ٹی آئی اورانکے وزیروں سے کوئی پوچھ گچھ ہوگی؟ ، بڈنگ میں نااہل قرار دیے جانیوالے کمپنی کو بسیں بنانے کا ٹھیکہ دیا گیا ، تحقیقات کب ہوں گی؟ ، ایسا لگ رہا ہے کہ پرویزخٹک نے ملک سے باہر بھی اس منصوبے میں خوب پیسا کمایا،

صوبائی صدر اے این پی کا مزید کہنا تھا کہ نااہل حکومت کے تمام منصوبوں میں نااہلی کی انتہاکی گئی ہے اور عوام کا پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا، پشاور کے باسی روز اول سے بی آر ٹی سے تنگ ہیں، ایک غیرضروری منصوبے پر اربوں روپے لگائے گئے، چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کریں گے کہ اس منصوبے میں کرپشن پر ازخودنوٹس لیں –