جلال آبادپاکستانی قونصلیٹ سٹیڈیم میں بھگدڑمچنے سے 11خواتین سمیت 15افرادجاں بحق

ویب ڈیسک(جلال آباد)افغانستان کے مشرقی علاقے جلال آباد میں بھگدڑمچنے سے15افرادجاں بحق ہوگئے۔مر نے والوں میں11خواتین بھی شامل ہیں ۔حاد ثے کی جگہ امدادی کارروائیاں جاری کر دی گئیں ۔جلال آباد حادثے میں زخمی ہونے والوں افرادکوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔بھگڈر اس وقت مچی جب لوگوں کی کثیرتعدادویزے کے حصول کیلئے پا کستانی قونصلیٹ کے قریب سٹیڈیم میں جمع تھیں۔