دیر بالا کے علاقے کیردرہ میں مسلح افراد نے جنگل کو آگ لگا دی

ویب ڈیسک(دیر بالا)دیر بالا کے علاقے کیر درہ میں شاہ بلوط جنگل میں آگ لگا دی گئی۔دو فریقین کے درمیان تصادم میں واقعہ پیش آیا۔آ گ کی وجہ سے شابلوط کا جنگل خاکسترہو گیا۔ملزمان نے محکمہ جنگلات کے لگائے گئے پودے بھی اکھاڑ دئیے۔متاثرین نے حکومت سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔