ریڈیو پاکستان سے نکالے گئے ملازمین کا سپریم کورٹ کے باہراحتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک(پشاور)ریڈیو پاکستان سے نکالنے گئے ملازمین کی بحالی کیلئے ملازمین کا سپریم کورٹ کے باہراحتجاجی مظاہرہ ، ملازمین کی بحالی کیلئے مظاہرین نے نعرے بازی کی ۔ریڈیو پاکستان کا احتجاجی مظاہرہ دھرنے میں تبدیل ہو گیا ۔ملازمین کا کہنا ہے کہ بنا کسی اطلاع کے 749 ملازمین کی نوکریاں چھین لی گئی۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک سیکرٹری اطلاعات اور ڈی جی ریڈیو یہاں آکر مذاکرات نہیں کرتے واپس نہیں جائیں گے۔