سوات میں واپڈا کے اہلکاروں کا حکومت کے خلاف اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈسک (سوات) : سوات میں واپڈا کے اہلکاروں نے حکومت کے خلاف اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے حکومت سے مہنگائی کے تناسب سے واپڈا اہلکاروں کی تنخواوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ واپڈا ملازمین کی تنخواہوں کو دیگر محکموں کے ملازمین کے برابر کیا جائیں، اور واپڈا کی نج کاری کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے، اگر واپڈا ملازمین کے مطالبات کو نہیں مانا گیا تو بجلی کی سپلائی روک دی جائیگی ۔