ای سی سی اجلاس :وزارت دفاع کیلئے 17 ارب روپے کی دو ضمنی گرانٹس کی منظوری

ویب ڈسک (اسلام اباد ) : مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، وزارت دفاع کیلئے 17 ارب روپے کی دو ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی ، وزارت تجارت کی درآمدی پالیسی آرڈر 2020 ء کی سمری بھی منظور کر لی گئی ، فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کھاد فیکٹری کو ایل این جی سپلائی کرنے کی منظوری دی گئی، ان کھاد پلانٹس کو نومبر کے آخر تک ایل این جی کی سپلائی جاری رہے گی ، وفاقی وزیر حماد اظہر کی سربراہی میں قائم تین رکنی کمیٹی ان کھاد پلانٹس کے آپریشن سے متعلق سفارشات دیگی ، یہ سفارشات ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائینگی ۔