وزراء اورمعاون خصوصی کی گاڑیوں کی تفصیل جاری کر دی گئی

وزراء اورمعاون خصوصی کی گاڑیوں کی تفصیل جاری کر دی گئی

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وزراء اورمعاون خصوصی کی گاڑیوں کی تفصیل جاری کر دی گئیں۔مرزا شہزاد اکبر کے پاس 2 گاڑیاں 1800 cc اور ایک بلٹ پروف 4608 cc گاڑی ہے جبکہ زلفی بخاری کے پاس بھی دو گاڑیاں ہیںایک 1800 cc اور ایک بلٹ پروف 4608cc ،شیخ رشید کے پاس ایک 1800 اور ایک 4608cc بلٹ پروف گاڑ یاں ہے۔علی زیدی اور سیکرٹری داخلہ کے پاس46001بلٹ پروف جبکہ شہریار آفریدی ، پرویز خٹک ، شہریار آفریدی ، اعجاز شاہ ، اسد عمر ، مراد سعید کے پاس 1800cc کی ایک ایک گاڑی ہے۔شفقت محمود ، طارق بشیر چیمہ ، عمر ایوب ، رزاق دائود، ڈاکٹر فیصل سلطان کے پاس بھی 1800cc گاڑیاں ہیں۔ زرتاج گل ، فیصل واڈا ،بابر اعوان ، غلام سرور ، شہزاد ارباب 2محمود سلطان کے پاس 1800ccہے ۔معید یوسف ، فواد چوہدری ، فخر امام ، حماد اظہر ، شہزاد قاسم کے پاس بھی 1800 cc گاڑی ہے،ندیم افضل چن ، شہباز گل ، عاصم سلیم باجوہ ، شاہ محمود قریشی کے پاس 1800 سی سی گاڑی ہے۔ جبکہ وعدہ کیا گیاتھاکہ وزیراعظم سائیکل پر دفتر جائیگا۔