download 5 6

ایس او پیز پر عدم عمل درآمد کی صورت میں سخت پابندیاں دوبارہ لگ سکتی ہیں۔ اسد عمر

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا ہنگامی اجلاس، این سی او سی کا ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاو پر تشویش کا اظہار کیا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھی این سی او سی کی تشویش کا اظہار، این سی او سی نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عدم عمل درآمد کی صورت میں سخت پابندیاں دوبارہ لگ سکتی ہیں، ملک بھر میں ایس او پیز کی شدید خلاف ورزیوں کے نتیجے میں کورونا کیسز بےتحاشا بڑھے ہیں، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو سروسز دوبارہ بند کریں گے، این سی او سی کا تمام چیف سیکرٹریز کو صوبوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی، کورونا وائرس کے کیسز کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے، تمام صوبے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لے کر بھاری جرمانے عائد کریں، ٹرانسپورٹ، مارکیٹس، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کی مانیٹرنگ سخت کی جائے، این سی او سی کی ہدایت کے مطابق عوامی مقامات اور اجتماعات کی مانیٹرنگ بھی سخت کی جائے، ان ہائی رسک شعبوں سے کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، ماسک پہننا اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف سخت انتظامی کارروائی کی بھی ہدایت دی۔

مزید پڑھیں:  ملت ایکسپریس واقعہ: خاتون کی موت حادثاتی قرار