chota box 38 1041

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج پیرس میں ہوگا

ویب ڈیسک( اسلام آباد ) ایف اے ٹی ایف کا آج پیرس میں اجلا س وزارت خزانہ کے حکام پر مشتمل وفد شریک ہو گا، ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس 23 اکتوبر کو پاکستان کی ایکشن پلان رپورٹ کا جائزہ لے گی ۔پاکستان فیٹف ایکشن پلان پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کریگا۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 21 نکات پر مکمل عمل درآمد کرلیا ہے۔آئندہ سال پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان ہے۔پاکستان کو ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئے 3 ماہ کا وقت دیئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 6 نکات پر جزوی عمل درآمد کرلیا۔پاکستان ایف اے ٹی ایف کے 27 نکات پر عمل درآمد کررہا ہے ۔پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کا کوئی خدشہ نہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ۔منی لانڈرنگ روکنے کیلئے بھی عملی اقدامات کئے۔ ایف اے ٹی ایف سفارشات پر عمل درآمد کیلئے قانون سازی کی گئی ۔ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ,دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے قوانین سخت کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :4بچوں کی ماں نے زہریلی دوا کھا کر زندگی کا خاتمہ کردیا