d63e969df432723e315c354cba37faca

ایل او سی پر تعینات جوان بھارتی فوج کی فائرنگ سے متاثرہ مقامی آبادی کو ہر ممکن مدد فراہم کرے، آرمی چیف

ویب ڈیسک: آرمی چیف کو ایل او سی پر آپریشنل تیاروں پر بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایل او سی کا دورہ ، آرمی چیف نے ایل او سی کے سیکٹر چمب کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف کو بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور مقامی آبادی کو نشانہ بنانے کے واقعات پر بھی بریفنگ، آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب میں انکی آپریشنل تیاریوں کو سراہا ، ایل او سی پہنچنے پر راولپنڈی کور کے کمانڈر لفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا ہر لمحہ مستعد رہتے ہوئے اپنے فرائض پوری لگن اور اخلاص کے ساتھ انجام دیں، آرمی چیف ایل او سی پر تعینات جوان بھارتی فوج کی فائرنگ سے متاثرہ مقامی آبادی کو ہر ممکن مدد فراہم کرے،

مزید پڑھیں:  بلوچستان کابینہ کی حلف برداری تقریب منسوخ