Mustafa Nawaz Khokhar bail 610x360 1

تمام سرکاری ملازموں کو سندھ پولیس کی پیروی کرنی چاہئے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر

ویب ڈیسک(اسلام آباد)ترجمان بلاول بھٹو زرداری سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے کہاکہ تمام سرکاری ملازموں کو سندھ پولیس کی پیروی کرنی چاہئے۔ سرکاری ملازموں کو سندھ پولیس کی طرح اب سے غیرقانونی احکامات سے انکار کر دینا چاہئے ۔ترجمان پی پی پی کا مزید کہناتھاکہ سرکاری ملازمین قائد اعظم کے اپریل 1948 کے پشاور کے خطاب کی پیروی کریں ۔ اگر پاکستان کا وقار اور عظمت بڑھانی ہے تو ڈیوٹی پر کوئی دبائو قبول نہ کریں ۔قائد نے کہا تھا کہ اپنے فرائض بلا خوف اور ایمانداری سے عوام اور ریاست کے نوکر بن کر ادا کریں ۔

مزید پڑھیں:  برطانیہ میں کسانوں کا احتجاج،پارلیمنٹ کا گھیراؤ