313863 3852636 updates

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں صحت کی سہولیات کے بارے میں اجلاس

ویب ڈیسک(اسلام آباد):وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں صحت کی سہولیات کی بہتری اور عوام الناس کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے لیے جانے والے اقدامات پر اجلاس۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے وزیر اعظم کو صحت کے شعبے میں درپیش مسائل، ترجیحات اور صحت کی سہولیات کی بہتری اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔ پرائمری ہیلتھ کیئر کے ذریعے عوام الناس کو صحت کی بنیادی اور معیاری سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی گفتگو۔
ہیلتھ انشورنس پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کے حوالے سے بات چیت۔ بنیادی ہیلتھ کئیر یونٹس اور درمیانے درجے کے ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے ذریعے بڑے ہسپتالوں (ٹرشری ) کا بوجھ کم کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل پیش۔ مریضوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو برؤے کار لانے کے حوالے سے روڈ میپ وزیرِ اعظم کو پیش۔
جھنگی سیداں، موضع جوہاد، جی تیرہ اور گولڑہ میں پرائمری ہیلتھ کئیر سہولیات کے قیام کی تجویز، پولی کلینک توسیع اور سرائے خربوزہ میں دو سو بستروں پر مشتمل سیکنڈری ہیلتھ کیئر ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے پیش رفت پر وزیرِ اعظم کو بریفنگ۔
وزیرِ اعظم نے وفاقی دارالحکومت اور گردونواح کی عوام کو درپیش صحت کے مسائل کے حل کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ قومی ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار وسیع کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام اس سہولت سے مستفید ہو سکے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے حوالے سے کوششوں کو مزید تیز کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  امریکی سینیٹ اجلاس، اسرائیل کیلئے 26 ارب ڈالر کا بل منظور