1972240 ameermuqam 1557768263

پاکستان کی عوام کیلئے بدقسمتی کی بات ہے کہ نالائق حکومت آئی ہے ۔رہنما ن لیگ امیر مقام

ویب ڈیسک(پشاور)رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن )انجینئر امیر مقام نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام کیلئے بدقسمتی کی بات ہے کہ نالائق حکومت آئی ہے ۔حکومت ایجنڈے میں ملک کو آگے اور عوام کو ریلیف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت انتقام کی کارروائی کررہی ہے ۔حکومت کی ایک بات ہے کہ این آر او دونگا اور نہیں دونگا۔کراچی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا کہ ملک کو آگے کرینگے اور ملک میں انصاف ہوگا۔ انجینئرامیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران کے ایجنڈے کی سمجھ نہیں آتی ۔عمران کا کیا ملک سے نفرت پیدا کرنے کا ایجنڈا ہے،بچے بھی کہتے ہیں کہ پکی بات کروں،عمران کی بات نہ کریں۔25اکتوبر کو بی آر ٹی دوبارہ شروع ہوگا،اللہ کرے پھر کوئی بڑا حادثہ نہ ہو۔انہوں کامزید کہنا تھا کہ لوگ عوام کو ریلیف کیلئے منصوبہ بناتے ہیں، حکومت نے بی آر ٹی سے عوام کو مزید مشکل میں ڈالاہے ۔عدالتوں کا رول بنتا ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلہ کرے۔کراچی واقعہ سے بہت افسوس ہوا،نوٹس لینے سے کچھ نہیں ہوتا۔ہرتال کے باعث کیس کی نئی تاریخ 10نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 24 جامعات کیلئے نئَے سرے سے وائس چانسرز کے انٹرویوز کا فیصلہ