حکومت ہوش کے ناخن لے جبر ،گرفتاریاں حق کی آواز اٹھانے سے نہیں روک سکتی۔آل پاکستان ایمپلائز پنشنرز لیبر

ویب ڈیسک(اسلام آباد)آل پاکستان ایمپلائز پنشنرز لیبرنے بیا ن دیا ہے کہ ر یڈیو پاکستان کے ملازمین پر پولیس گردی اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔آل پاکستان ایمپلائز پنشنرز لیبر تحریک کی قیادت اسلام آباد پہنچ گئی ہے ۔ پاکستان ریڈیو پاکستان کے گرفتار ملازمین کو رہا نہ کیا گیا توآج ہی احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے۔حکومت ہوش کے ناخن لے جبر اور گرفتاریاں ہمیں حق کی آواز اٹھانے سے نہیں روک سکتی۔