news 1588953104 5212 1

بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف زہر آلود پروپیگنڈے میں اضافہ۔عاصم سلیم باجوہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی ریسرچ کی تازہ ترین رپورٹ جاری، بھارتی سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہر آلود پروپیگنڈے میں اضافہ ہورہا ہے، ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستان کے خلاف ہندوستانی پروپیگنڈہ کی نشاندہی 2018 ء کے عام انتخابات کے بعد پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں تیزی آئی، اگست 2020ء سے اب تک ہندوستانی پروپیگنڈے کے چار بڑے اہداف رہے ہیں، مرکزی اور اہم ہدف چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرد عاصم سلیم باجوہ رہے، بھارتی پروپیگنڈے میں پاک فوج کے خلاف مہم دوسرا بڑا ٹارگٹ رہا ہے، پاکستان میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کیلئے زہر افشانی تیسرا بڑا ہدف نظر آیا، کشمیر پر پروپیگنڈا اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،وفاقی وزیر قانون