Qazi Faiz Essa 610x360 1

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے اور بیوی بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کردیں

ویب ڈیسک:جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے اور بیوی بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کردیں، ویمن ایکشن فورم نے آرٹیکل 19اے کے تحت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اُنکی اہلیہ اور بچوں کے گواشورے کی تفصیلات مانگی تھیں،اہلیہ سرینہ عیسیٰ کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے زیر کفالت نہیں، میں رضاکارانہ طور پر اپنے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کر رہی ہوں، میرے اثاثے ظاہر کرنے سے پبلک آفس ہولڈرز،معاونین خصوصی اور وزیر اعظم کے اہل خانہ کو ٹیکس گوشوارے ظاہر کرنے میں حوصلہ افزائی ہوگی، میری دو ہزار اٹھارہ کی سالانہ آمدن چالیس لاکھ 71ہزار 8سو 64روپے تھی،
دو ہزار اٹھارہ میں سالانہ آمدن پر پانچ لاکھ 76ہزار 5سو چالیس روپے ٹیکس دیا، دو ہزار انیس میں سالانہ آمدن 53لاکھ 31ہزار 76جبکہ دو ہزار بیس میں سالانہ آمدن 66لاکھ 14ہزار 9سو 78روپے رہی، دو ہزار انیس میں سالانہ آمدن پر 8لاکھ 9ہزار 9سو 70جبکہ دو ہزار بیس میں 10لاکھ 98ہزار 7سو روپے ٹیکس دیا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں او لیول ، اے لیول کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری