117346488 3126712634048556 5223022400190666452 n

جنوبی وزیرستان کاسول ہسپتال میں سہولیات کی عدم فقدان سے عوام پریشان

ویب ڈیسک(جنوبی وزیرستان)سپین سول ہسپتال ایک بارپھرسے بے یارومددگار۔ جنوبی وزیرستان کے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دس بیڈ ہسپتال چنددنوں کیلئے فعال کرنے کے بعدپھر سے غیرفعال ہو گیا۔ہسپتا ل میں ڈاکٹرزسمیت تمام سٹاف غیرحاضررہتا ہے ،جنوبی وزیر ستان کے ہزاروں خاندان صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرجنوبی وزیرستان کا کہنا تھا کہ ہسپتال فعال کرنے میں تعاون نہیں کررہے ہے ۔ ڈی ایچ او نے اس حوالے سے کہا کہ علاقہ مکین یوتھ ہسپتال میں بے جاں مداخلت کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تمام سکول یکم اپریل سے بند