Kalash Valley and Chitral Valley Tour

خیبرپختونخوا حکومت نے کیلاش قبیلے کی ثقافت کو محفوظ کرنے کیلئے کیلاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا حکومت نے کیلاش قبیلے کی ثقافت کو محفوظ کرنے کے لئے کیلاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی منظوری دے دی ۔پہلی بار 4 ہزار آبادی والے علاقہ کیلاش کے لئے اسپیشل اتھارٹی قائم کردی گئی ۔اسپیشل اتھارٹی ممبر صوبائی اسمبلی سمیت 4 ممبران پر مشتمل ہوگی۔ اتھارٹی کے قیام سے کیلاش میں نئی عمارت نہیں بننے دی جائے گی۔ کیلاش قبیلے میں تمام ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی اتھارٹی کرے گی۔کیلاش قبیلے میں قائم عمارتوں کو نہیں گرایا جائے گا۔اتھارٹی کا مقصد کیلاش کی ثقافت کو محفوظ کرنا ہے، اس سے سیاحت کو فروغ ملے گی اورکیلاش قبیلے کی قدیم ثقافت کو محفوظ کیا جاسکے گا۔سپیشل اتھارٹی سے کیلاش کے وسائل کے وسائل کے استعمال کے لئے طریقہ کار وضع ہوگااتھارٹی کیلاش قبیلے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی اور تمام اسکیموں کی منظوری اتھارٹی ہی دے گی۔ کیلاش قبیلے کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ۔وزیرزادہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کیلاش قبیلے کی 25 سو سال پرانے تہواروں، ثقافت اور روایات کو محفوظ بنارہے ہیں۔ کیلاش ویلیز ڈیوپلمنٹ اتھارٹی محکمہ سیاحت اور آثار قدیمہ کے تعاون سے تیاری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئَے پاکستانی وزیر پیٹرولیم متحرک