health care 1

خیبر پختونخوا ہیلتھ کئیر کمیشن نے گزشتہ دس مہینوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

ویب ڈسک (پشاور) :رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلتتھ کیئر کمیشن عوام کو صحت کے بنیادی اصولوں کے مطابق سہولیات کی فراہمی کے لئے برسر پیکار ہے، گزشتہ دس مہینوں کے دوران کمیشن نے صحت کے شعبہ میں نمایاں خدمات سرانجام دیں، کمیشن نے پرائیویٹ ڈاکٹرز، حکیم اور ہومیو ڈاکٹرز کو ان کی دہلیز پر رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے اجر اء کے لئے ون ونڈو رجسٹریشن سروس کا انعقاد کیا، ہزاروں کی تعداد میں طبی مراکز صحت کو باقاعدہ رجسٹرڈکیا گیا، کمیشن نے صوبہ بھر میں جعلی ڈاکٹروں و عطائیوں اور غیر مستند طبی سہولیات فراہم کرنے والوں کے خلاف کارووائی کی،

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دس ماہ کے دوران 5،571 طبی مراکز صحت کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے، 1،490 ناقص اور غیر قانونی صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے مراکز کو سیل کیا گیا، 4680 مراکز صحت کو رجسٹرڈ کیا گیا، صوبہ میں پہلی بار یونیسیف ، پبلک ہیلتھ ایسوسی ایشن اور کمپریہنسیو ہیلتھ &ایجوکیشن فورم کے تعاون سے ٹریننگ سیشنز منعقد کرائے، نجی مراکز صحت کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے لئے انفیکشن پرونشن اور کنٹرول پر ٹرینیگ سیشنزمنعقدکئےگئے، پہلے مرحلے میں کرم ایجنسی اور پاڑہ چنار میں دو دو دن کی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا، ٹتیننگ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کو انفیکشن کنٹرول کے روک تھام پر آگاہی دی گئی ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، رواں سال سٹریٹ کرائمز میں ریکارڈ اضافہ، 98 افراد قتل ہوئے

دوسرے مرحلے میں چارسدہ، مردان اور بونیر میں رواں ماہ ٹرینیگز کا انعقاد کیا جائے گا، کمیشن نے تمام طبی مراکز اور لیبارٹریز کے لئے یکساں قیمتوں کا تعین کیاہے، قیمتوں کے تعین سے صوبہ کے عوام کو بہتر طبی خدمات مناسب اور یکساں قیمت پر مہیا ہو سکیں گی، کمیشن نے آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ اور فورم فار سیف مدرہوڈ کےتعاون سے مینیمم سروس ڈیلوری سٹینڈرڈز تیار کئے ہیں، ڈیلوری سٹینڈرڈ ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ سے منظوری کے بعدلاگو کردیئے جایئں گے، خیبر پختنخوا ہیلتھ کیئر کمیشن صحتمند خیبر پختنخوا کے لئے کوشاں ہے .

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :زین قریشی کی 4مقدمات میں راہداری ضمانت منظور