mardam shumari

سندھ بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں مردم شماری کرائی جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے ترمیم شدہ آئینی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی

ویب ڈیسک (کراچی):سندھ بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں مردم شماری کرائی جائے، ایم کیو ایم پاکستان نے ترمیم شدہ آئینی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی، استدعا میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت اور سی سی آئی کو 2017 کی مردم شماری کے نتائج جاری کرنے سے روکا جائے, سندھ میں 5 فیصد بلاکس کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا حکم دیا جائے، سندھ بالخصوص کراچی، حیدرآباد اور شہری علاقوں میں دوبارہ مردم شماری کی جائے، صاف اور شفاف مردم شماری کے لئے ہدایات جاری کی جائیں، درخواست ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی، سپریم کورٹ درخواست گزار کی ایک درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،ایجنڈا جاری