supreme court 3

سپریم کورٹ نے فنانشل انسٹیٹوشن ریکوری ایکٹ کیخلاف دائر درخواست خارج کردی

ویب ڈیسک: نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کے راستے میں حائل بڑی رکاوٹ دور، سپریم کورٹ نے فنانشل انسٹیٹوشن ریکوری ایکٹ کیخلاف دائر درخواست خارج کردی، عدالت نے ریکوری ایکٹ کی شق 15 قانون کے مطابق قرار دیدی، چیف جسٹس کی جانب سے درخواست گزار کی سرزنش، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ لوگ بنکوں کا پیسہ واپس کرتے نہیں اور قانون چیلنج کر دیتے، درخواست گزار نے اپنی جائیداد قرض کے عوظ بنک میں رہن رکھوائی تھی، سیکشن 15 کے تحت بنکوں کو قرض عدم واپسی پر جائیداد نیلام کرنے کا اختیار ہے، قانون چیلنج ہونے کی وجہ سے بنک نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ فنانس نہیں کر رہے تھے، درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر اپیل کی تھی۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور