2 313

سپریم کورٹ نے چھ چھ بار سزائے موت پانے والے دو ملزمان کو بری کردیا

ویب ڈیسک:سپریم کورٹ نے چھ چھ بار سزائے موت پانے والے دو ملزمان کو بری کردیا، عدالت نےملزمان کو عدم شواہد کی بنا پر بری کیا، ملزمان شاہ مور اور نور خان پر سوئی ڈیرہ بگٹی میں دو لوگوں کو قتل کرنے کا الزام تھا، ٹرائل کورٹ نے دونوں ملزمان کو چھ بار سزائے موت سنائی تھی،بلوچستان ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا کو برقرار رکھا، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،
وکیل ملزمان سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان پر 2014 میں قتل کرنے کا الزام تھا، بعد میں چشم دید گواہ اپنے بیان سے مکر گئے،مقتولین کی لاشیں پہاڑوں سے تحصیلدار لایا، مقتولین کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ وقوعہ کے دو دن بعد بنایا گیا اور مقدمہ چار دن بعد درج کیا گیا، وقوعہ 9 اگست 2014 کو پیش آیا مقدمہ 12 اگست کو درج کیا گیا، واقعہ کا کوئی بھی چشم دید گواہ نہیں، جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

مزید پڑھیں:  خضدار، تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 21 زخمی