Pm Imran Khan 22 2

غیر ضروری ودہولڈنگ ٹیکسز کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی جائے۔وزیرِ اعظم عمران خان

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ایف بی آر اور ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ

معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود نے وزیرِ اعظم کو ایف بی آر اور ٹیکس نظام میں اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لئے ٹیکس بیس میں اضافہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو جدید خطوط پر استوار کرنا حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ایف بی آر اور ٹیکس کے نظام میں ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے تاکہ اس نظام کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  معاشی چیلنجز: امریکہ کا پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان

ٹیکس گزاروں پر عائد مختلف ٹیکسوں پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ غیر ضروری ودہولڈنگ ٹیکسز کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کے لئے نظام خصوصاً گوشواروں کا نظام آسان بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:  چمن میں بارشوں سے تباہی، سینکڑوں مکان منہدم

وزیرِ اعظم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لئے ٹیکس کے نظام کو سہل بنانے کی اہمیت پر خصوصی طور پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایم ایز کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے لہذا چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔