efa5c910 111c 4155 b7db ff410706c7f6

ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر انتظامیہ کے مختلف شہروں میں چھاپے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ٹائیگر فورس کا ایکشن شروع ہوگیا، ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر انتظامیہ کے مختلف شہروں میں چھاپے پڑے، سیالکوٹ میں آٹا، چینی اور چاول کی ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی، انتظامیہ نے بڑی مقدار میں اسٹاک قبضے میں لے کر اسٹورز سیل کر دئیے، ٹائیگر فورس کی اطلاع پر لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی کاروائیاں شروع ہوگی، ضلعی انتظامیہ کا ہنجروال میں واقع گودام پر چھاپہ، چینی کے 50 کلو گرام کے800 سے زائد تھیلے برآمد کرلیے گئے، ملوث افراد پر بھاری جرمانے، 4 ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی، ٹائیگر فورس کی شہروں کے مختلف اسٹورز اور دکانوں پر فرضی خریداری، خفیہ سروے میں اشیائے ضروریہ کی زائد قیمت میں فروخت بھی پکڑی گئی، ناجائز منافع خوری میں ملوث دکانداروں کے خلاف فوری کاروائی کی گئی، انتظامیہ کی جانب سے اوورچارجنگ پر بھاری جرمانے، متعدد دکانیں سیل کردے ہیں، ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کاروائی کی رپورٹ براہ راست وزیراعظم کو دی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  مہمند،عیسی خیل قوم کے مابین معدنیات پہاڑوں کا تنازعہ حل